247

گلگت بلتستان چمبر آف کامرس کے صدر ناصر حسین راکیؔ کا دورہ غذر

گزشتہ دن گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے صدر جناب ناصر حسین راکیؔ نےضلع غذر کا ایک دن دورہ کیا۔ اس دوران مقامی کاروباری حضرات نے ناصر حسین راکی صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔ آپ نے غذر میں موجود ہوم انڈسٹیری کا بھی دورہ کیا۔ مقامی کاروباری حضرات سے گفت شنید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں غذر کی ترقی میں سی پیک کابڑا حصہ ہوگا۔اسی سرزمین سے گزرنے والا شاہراہ سے  پوری ضلع میں ترقی کی ایک بڑی لہر گزرے گی۔ چائناکے ویزے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ تقریبا 600 تجارت سے منسلک افراد کو گلگت میں ویزے دلوائے گئےاور آنے والے وقتوں میں چائنا کے ویزے کی تعداد بڑادیا جائے گا۔  سوست ڈارئی پور ٹ میں نئی متعار ف شدہ سسٹم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس نے اپنے ذاتی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروباری حضرات کو اس سسٹم سے بڑا نقصان ہے کیونکہ  چند مقامی افراد ملکر مشکل سے ایک کنٹینر چائنا سے سوست پورٹ پر کلئیر کرتے ہیں اب ان کے پاس فوم اَئی یا وی باک یوزر آئی ڈی کہا ںسے مل سکتا ہے۔لٰہذا گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تجارتی   حضرات نے وی باک سسٹم کو سوست ڈرائی پورٹ میں متعارف کے خلاف  احتجاج  کرتے ہوئے پورٹ پر کسی قسم کی کلئیرنس روک دی گئی ہے۔ جب تک پاکستان کسٹم کے اعلیٰ افسران کی طرف سے ون کسٹم کی اجازت نہیں ہوگی تب تک سوست ڈرائی پورٹ پر کام  نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں