185

محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابقچترال کو تین کروڑ 78لاکھ فنڈجاری

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے 26اضلاع کو ایک ارب 33کروڑ 97لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری کر دیا ہے محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ضلعی حکومتوں کو نان سیلری فنڈ کی مد میں چوتھی سہ ماہی کے لئے ضلعی حکومت نوشہرہ کو 6کروڑ 74لاکھ ، ضلعی حکومت مردان کو 8کروڑ 45لاکھ ، ضلعی حکومت چارسدہ کو 5کروڑ 54لاکھ ، ضلعی حکومت ابیٹ آباد کو 10کروڑ ، بنوں کو 7کروڑ باون لاکھ ، بٹگرام کودو کروڑ 63لاکھ ، بونیر کو 4کروڑ 97لاکھ۔

چترال کو تین کروڑ 78لاکھ ، دیر لوئرکو چھ کروڑ 68لاکھ ، دیر بالا کو 4کروڑ 56لاکھ ، ڈی آئی خان کو 9کروڑ 32لاکھ ، ہری پور کو 9کروڑ 22لاکھ ، ہنگو کو 2کروڑ 74لاکھ ، کرک کو چار کروڑ 64لاکھ ، کوہاٹ کو 5کروڑ 87لاکھ ، کوہستان کو تین کروڑ 11لاکھ ، کوہستان لوئر کو 88لاکھ ، لکی مروت کو 7کروڑ 46لاکھ ، مالاکنڈ کو 5کروڑ 19لاکھ ، مانسہرہ کو 10کروڑ ، شانگلہ کو تین کروڑ 27لاکھ ، سوات کو 8کروڑ 35لاکھ ، تور غر کو 1کروڑ 23لاکھ ، ٹانک کو چار کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں