224

الیکشن کمیشن بی بی فوزیہ کے ووٹ کی تصدیق کی جائے ، ان پر لگائے گئے الزام کو ثبوت کے ساتھ میڈیا کے سامنے لائی جائے؍انصاف یوتھ نگ چترال کاپریس کانفرنس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) انصاف یوتھ ونگ ضلع چترال کے صدر ضیاء الرحمن نے قائد تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ورکرز کی تحفظات کو دور کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایم پی اے بی بی فوزیہ کے ووٹ کی تصدیق کی جائے اور ان پر لگائے گئے الزام کو ثبوت کے ساتھ میڈیا کے سامنے لائی جائے ۔ ضلعی کابینہ کے دیگر ارکان مقبول الرحمن، محبوب الرحمن ، رحیم اللہ، رفیق الدین، محمد عادل اور سجاداللہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی بے گناہی کی قسم کھائی ہے اور ایک مسلما ن کبھی بھی قرآن عظیم الشان پر جھوٹی قسم نہیں کھاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پارٹی کارکن وہ قائد تحریک عمران خان کی طرف سے اس نازک موقع پر پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے الگ کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن ہم اپنے محبوب قائد سے یہ مطالبہ بھی کرنے کی جسارت کررہے ہیں کہ وہ بی بی فوزیہ کے خلاف الزام کی ذاتی طور پر تحقیق کرکے انہیں انصاف فراہم کرے کیونکہ انہیں اپنی صفائی کا کوئی موقع دئیے بغیر ہی سزا سنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی بی فوزیہ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنی کارکردگی سے پی ٹی آئی کو ضلع چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بنادی ہے ۔ انہوں نے دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنماؤں کی طرف سے فوزیہ کے بارے میں سوشل میڈیا میں رائے زنی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے اور پارٹی سے باہر افراد کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فوزیہ کے حق یا مخالفت میں کوئی رائے دے کر یہاں انتشار پھیلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں