تازہ ترین
چترال میں ایک اور حوا کی بیٹی نے خود کشی کر لی
چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ سے) چترال میں ایک اور حوا کی بیٹی نے خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق جغور چترال کی رہایشی مسمات ام سلمہ دختر اولاد حسین نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔متوفی کو زہر کھانے کے فورا بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔تا ہم یہ بات قابل زکر ہے چترال ضلع میں خود کشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران بیس سے زیادہ خود کشی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں کی ہے۔