پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کے استحصال کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔اپر چترال میں اگیگا کا احتجاجی جلسہ کے بعد قرارداد

پنشن اصلاحات کے نام پر جو غریب کُش پالیسی حکومت کی طرف سے مرتب کی جا رہی ہے آج اپر چترال میں اس کے خلاف آل گوارنمٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس (اگیگا )کی کال پر چوک بونی میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اپر سے گرینڈ الائینس کے نمائندہ گاں نے شرکت کی اس احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا کے نمائندہ گاں نے حکومت کی اس غریب کُش پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر طور پر مسترد کردی انہوں حکومت کو خبردار کیا کہ اگر پنشن اصلاحات کے نام پر غریب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش کی گئی تو تالا بند اور پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی۔اس میں جملہ ملازمین کو شامل کیا جائیگا۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نا اہلی کی سزا غریب کو دے رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ کوئی ملازم اس ملک کو معاشی دیفالٹ کرنے کا زمہ دار نہیں جو لوگ زمہ دار ہیں انہیں کٹہرے میں لانے کے بجائے ملازمین پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔اخر میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی اس کی رو سے کہا گیا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کی معاشی قتل کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ پنشن طریقہ کار کو لاگو کیا جائے ۔ قرار داد کے ذریعے نگران صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارش کو مکمل مسترد کردیا گیا۔ آخر میں چیرمین اگیگا اپر چترال قاری احمد علی کی قیادت میں ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اپر کے دفتر جاکر قرار داد ڈپٹی کمشنر اپر محمد عرفان الدین کو پیش کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر قرارداد وصول کرتے ہوئے اگیگا ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات بالائی حکام تک پہنچا دی جائیگی۔