Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب بیان کئے اور دل کی بیماریوں سے دور رہنے کی اختیاطی تدابیر بیان کئے؍ میجر جنرل (ریٹائرڈ ) اظہر محمود کیانی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ ) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی دعوت پر ٹاؤن ہال میں امراض قلب کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چترال میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب بیان کئے اور دل کی بیماریوں سے دور رہنے کی اختیاطی تدابیر بیان کئے ۔ انہوں نے خون کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے دوران خون کے متاثر ہونے کے نتیجے میں لاحق ہونے والی امراض (آئی ایچ ڈی) کو جہاں مہلک قرار دیا ، وہاں اسے انتہائی آسانی سے قابل علاج ہونے کی نوید سنائی اور روزمرہ زندگی میں ان اقدامات پر روشنی ڈالی جن پر عمل پیر ا ہوکر صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرہیز اور لائف اسٹائل میں مناسب تبدیلی سے امراض قلب سے با آسانی بچا جاسکتا ہے جبکہ اپنے جسم میں کولیسٹرول لیول سے وقتاً فوقتاً آگہی حاصل کرنے کو بھی لازمی قرار دیا۔ انہوں نے چکناہٹ سے بھرپور غذا، فاسٹ فوڈ ، کولڈ ڈرنک، سگریٹ نوشی کو دل کے امراض کے اسباب قرار دئیے۔ انہوں نے متوازن اور مسائل و پریشانیوں سے آزاد زندگی گزار نے کے لئے اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنے، محنت کو اپنا شعار بناکر اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھنے ، دوسروں کی طرف نہ دیکھنے، ورزش یا پیدل چلنے کو روزانہ کے معمولات میں شامل کرنے اور پوری طرح نیند کرنے کے ساتھ اللہ پاک کی یاد کو دل میں سجائے رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ نے مغزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مشوروں کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سیمینا ر کا اہتمام کرنے پر ڈی سی چترال ارشاد سودھر کی کاوش کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button