تازہ ترین
مدرسہ تعلیم القرآن برنس میں ختم بخاری تقریب حضرت مولانا فیاض الدین استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور مہمان خصوصی
برنس (رپورٹ اقرارالدین خسرو )
مورخہ 25 اپریل بروز بدہ مدرسہ تعلیم القرآن برنس میں ختم بخاری کی تقریب منعقد ہوئی اس پروگرام میں حضرت مولانا فیاض الدین استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن صدر محفل تھے۔
نظامت کے فرائض مولانا سعادت الرحمن انجام دے رہے تھے۔ اس بابرکت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا عطاواللہ نے حاصل کی ۔ اس کے بعد قاری شمس الرحمن اور ماسٹر شمس الدین نے نعت شریف پیش کیے ۔ پروگرام میں چترال کے جید علماء کرام قاری عبدالرحمن قریشی امیر جے یو آئی چترال تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس مولانا ہدایت الرحمن سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان قاری گلزار مولانا شفیق آنریری کیپٹن ریٹائرڈ عبدالصمد چترال کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے علماء کرام ، معززین اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ، تلاوت اور نعت شریف کے بعد مہتمم مدرسہ اور صدر محفل سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن نے مدرسے کی تاریخ بیان کی اور پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا فیاض الدین نے مدرسہ سے فارع ہونے والی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا ۔ اور حاضرین سے تفصیلی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں معرفت الٰہی ، جنت جہنم ، رزق حلال ، حسن سلوک ، والدین اور میاں بیوی کے حقوق، اور آپسی محبت کا درس دیا، دوران خطاب حضرت شیخ الحدیث نے اپنی ظرافت سے مزاح کے رنگ بکھیرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔ شیخ الحدیث کی فکر انگیز تقریر اور دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ بابرکت محفل اپنے اختتام کو پہنچی ۔ اور آخر میں فارع التحصیل طالبات کی چادر پوشی کی گئی۔