ناظم ویلیج کونسل موری کے الیکشن کیلئے اجلاس،مشرف خان ناظم ویلیج کونسل موری منتخب
چترال(نمائندہ )مورخہ25اپریل2018کو ناظم ویلیج کونسل موری کے الیکشن کیلئے اسٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر الیکشن کمشنرچترال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات ضلع چترال کے علاوہ اراکین ویلیج کونسل موری بھی موجود رہے۔ناظم الیکشن میں اسرار الدین ،جنرل کونسلر اور مشرف خان جنرل کونسلرنے حصہ لیا۔مشرف خان جوکہ پہلے نائب ناظم ویلیج کونسل تھے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر ناظم کی الیکشن میں حصہ لیا۔ان تینوں ممبران نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرکے پاس جمع کرائے۔اس کے بعد آپس میں گفت شنید کے بعد ممبران ویلیج کونسل نے متفقہ طورپر مشرف خان کوناظم ویلیج کونسل موری منتخب کیے۔اور دونوں ممبران جسمیں خواجہ امان اللہ اور اسرار الدین نے اپنے کاغذات واپس لے لیئے اور مشرف خان کی حق میں دستبردار ہوئے اور نومنتخب کونسلر اسرارالدین سے بھی بحیثیت جنرل کونسلر حلف لیاگیا۔