345

چترال میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں کچھ عرصے سے خودکشی کا ریشو خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور یہ سب سے بڑا سوشل مسئلہ بن گیا ہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی حل تلاش کیا جا سکے اور وجوہات کی تہہ تک پہنچا جا سکے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ چترال کے صدر ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ نے اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران دو خودکشی کے دل دہلانے واقعات سے افسردگی ہوئی ہے انسانی جانوں کا اسطرح سے ضیاع تکلیف دہ اور خوفناک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مختلف فورمز پر پہلے بھی اس سلسلے میں اواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی ان کی یہی کوشش ہو گی کہ کسی طرح اس مسئلے کا حل تلاش کر کے اسکا تدراک کیا جا سکے جب ایک علاقے میں ایک ہفتے کے اندر اس طرح کے دو واقعات ہو تو اس علاقے کو پرامن نیں کہا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ پریشانیوں سے خود کو دو ر رکھنے کے لیئے مزہب اور روحانیت بہترین علاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں