تازہ ترین
جی او سی 21ارٹلری ڈویژن میجر جنرل خالد سعید کا دورہ چترال اورکالاش ویلی،عمائدین سے ملاقات
چترال / جی او سی 21ارٹلری ڈویژن میجر جنرل خالد سعید نے جمعرات کے دن چترال کا دورہ کیا ۔ چترال کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ چترال سکاوٹس مس میں علاقے کے عمائدین سے ملے ۔ ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ ، ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر ، ڈی پی او منصور آمان ، کیپٹن سراج الملک ودیگر بھی موجود تھے۔ بعد از آن جی او سی نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے ہمراہ کالاش ویلی کا دورہ کیا ۔ جہاں تینوں ویلیز کے عمائدین سے ملے ۔ ان کے مسائل دریافت کی ۔ اور ان کے حل کیلئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر تینوں ویلیز کے مستحق گھرانوں میں پچاس جوڑے بکریاں تقسیم کی ۔ علاقے کے عمائدین نے دلی ہمدردی پر جی او سی ، پاک آرمی اورچترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔