Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہزادہ محمدتیمورخسروایم پی اے کی ڈگری ہارڈورڈیونیورسٹی امریکہ،جبکہ ایم پی اے کی ڈگری گرین ویچ یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی ہے

چترال(محمدرحیم بیگ)شہزادہ محمدتیمورخسروکاتعلق چترال کی سرسبزوادی گرم چشمہ کے علاقے دروشپ سے ہے۔شہزادہ محمدتیمورخسروایم پی اے کی ڈگری ہارڈورڈیونیورسٹی امریکہ،جبکہ ایم بی اے کی ڈگری گرین ویچ یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ ایم اے اکنامیکس ،ایم اے ،ڈی آئی پی ایل کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی جبکہ پبلک فنانس منجمینٹ ایم آئی ٹی کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی ہے۔بعدمیں مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پرفائزرہے جن میں قابل ذکراکاؤنٹینٹ جنرل خیبرپختونخوا،اکاؤنٹینٹ جنرل پاکستان ریونیو،چیف فنانس اینڈاکاؤنٹس آفیسراکنامیکس آفیسر،ڈپٹی آڈیٹرجنرل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آڈٹ،ڈپٹی آڈیٹرجنرل ڈ یفنس آڈٹ ،ڈائریکٹرگورنمنٹ آڈٹ،سیکرٹری مینسری آف نارکوٹیکس ،ڈپٹی سیکرٹری کامرس سمیت کئی اہم عہدوں پرفائزرہے۔شہزادہ تیمورخسروملازمت سے فارغ ہونے کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔شہزادہ محمدتیمورخسروکاشمارسابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی قریبی ساتھیوں میں کیاجاتاہے۔

Related Articles

Back to top button