240

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اجلاس،پروگرام کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تین مختلف کمیٹیاں تشکیل

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو اتوار کے دن سکول سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے اور بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے پشاور اور جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں رہنے والے سینکڑوں سابق طلباء بھی اس ری یونین پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ جمعہ کے سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت الحاج عیدالحسین منعقداجلاس میں پروگرام کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔اس دن سکول کے سابق طلباء کی یادوں پر مبنی کتاب کی پہلی جلد کی رونمائی بھی ہوگی جوکہ سابق طلباء کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر احمد، فنانس سیکرٹری محمد عرفان ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی گل مراد خان حسرت ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پروفیسر شمس النظر فاطمی اور سیکرٹری کوارڈی نیشن ظہیرالدین نے شرکت کی ۔ صدر الحاج عیدالحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے نکلنے والی علم شعاعوں نے اس وادی کو منور کیااور جہالت کے اندھیرے دور ہونے پر ترقی کا عمل شروع ہوااور چترال کا ہر جدید تعلیم یافتہ کسی نہ کسی طور پر اس ادارے سے فیض یا ب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس مادر علمی سے فارع ہونے والے طلباء اس ری یونین کے انعقاد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جن کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں