Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بلدیاتی اداروں کی معطلی کی تیاریاں؛ عام انتخابات کے عمل کی تکمیل تک بلدیاتی ادارے غیر فعال ہونگے

شاور(م،ڈ) 2018کے جنرل الیکشن کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں موجود بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیاتی اداروں کی معطلی کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور اگلے مہینے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ 1مئی سے بلدیاتی ادارں کو معطل کیا جائیگا اور عام انتخابات کے عمل کی تکمیل تک بلدیاتی ادارے کام نہیں کر سکیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبے اورکام بھی روک دئیے جائینگے۔ اس ضمن میں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں ضلعی، تحصیل اور یلج کونسل عرصہ تین ماہ کے لئے معطل ہونگے۔

Related Articles

Back to top button