زرگراندہ چترال میں سی ڈی ایل ڈی کی طرف سے منظور شدہ پائپ لائن پر کام کا آغازہوگیا
چترال(نمائندہ )زرگراندہ چترال میں سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کی طرف سے منظور شدہ پائپ لائن پ پر کام کا آغاز ہوگیا۔منگل کے روز معززین علاقہ کی کثیر تعدادکی موجودگی میں پراجیکٹ پر کام کاافتتاح ہوگیا۔زرگراندہ چترال میں گذشتہ کئی سالوں سے پانی کی عدم دستیابی اور کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ اورواٹر اینڈ سنیٹیشن کی طرف سے تقریباً 30سال پہلے علاقے کے آبادی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو پائپ لائن بچائی گئی تھی وہ بوسیدہ اور آبادی میں آضافے کی وجہ سے علاقے کی ضرورت پوری کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے نائبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ کی وساطت سے سی ڈی ایل ڈی میں پائپ لائن کے لئے درخواست دی جو کہ منظور ہونے کے بعد اب کام پر آغاز ہونے سے عوام انتہائی خوش ہیں۔اور علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔علاقہ مکینوں نے پائپ لائن کے لئے فنڈ ریلیز کرنے پر سی ڈی ایل ڈی کے حکام کا شکریہ ادا کیا علاقہ کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے پر نائبرہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر کونسلروں کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔اُنہوں نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کا پائپ لائین کے سلسلے میں مدد دینے پر اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرنائبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے صارفین اپنے گھروں کے اندر نلکوں کو ضرورت کے مطابق استعمال میں لائے اور بلاوجہ پانی کی ضائع سے اجتناب کریں تاکہ اوروں کو بھی پانی کی کمی سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے کہا کہ کام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائیگا تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو پانی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔