Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی ذیلی دفتر کا افتتاح

بونی ( نمائندہ   ) سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی میں آل پاکستان مسلم لیگ, اپر چترال کے لیے زیلی دفتر کا شایان شاں طریقے سے افتتاح ہوا. اس موقع پر ضلعی کابینہ کے ممبراں بشمول  ضلعی صدر کمشنر(ر)سلطان وزیر, فنانس سیکرٹری وقاص احمدایڈوکیٹ ،سیکرٹری انفارمشین جی-کے صریر کے علاوہ اپر چترال کے پارٹی صدر سلطان نگاہ اور سیکرٹری اطلاعات ظہیر الدین بابراوردیگر معززین و اکابرین علاقہ اور نوجوان کثیر تغداد میں شریک ہوۓ. پرویز مشرف سے انس و محبت رکھنے والے اے-پی-ایم-ایل چترال کے بہت سارے عمائدین بارشوں اور اس کے نتیجے میں کئی ایک صعوبتوں کی پرواہ کیے بغیر میلوں کا سفر طے کرکے تقریب شریک ہوئے.اس موقع پرمقررین نے کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ  جرنل (ر) پرویزمشرف کے نام پر گذشتہ انتخابات میں ووٹ مانگ کر اسمبلیوں تک پہنچنے والے وفاداریاں تبدیل کرکے اور پارٹی چیرمئین سے بےاعتنائی برت کر چترالی روایات کی دھجیاں بکھیر دیے. انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ, چترال کو نئے سرے سےمنظم و مربوط کرنے کی پارٹی قیادت کی کوششوں کی تعریف کی اوراُمید کا اظہار کیا کہ اس بار پرویز مشرف کے حقیقی نمائندوں کو جتوا کر چترال کی بھرپور اور پرخلوص خدمت کا موقع دیا جاۓ گا.مقررین نے پرویز مشرف کی جانب سےاٹھاۓ گئے ٹھوس و عملی اقدامات پر ایک بار پھر انہیں خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر سیاسی غرض و لالچ کے کس طرح چترالی قوم کو لواری ٹنل کی شکل میں شاندار مستقبل کا تحفہ دیا جبکہ گولین گول  پاورپراجیکٹ کی صورت میں گھر گھر روشنیاں پہنچائی.پارٹی کے ضلعی صدر کمشنر(ر)سلطان وزیر نے خطاب کرتے ہوۓ عین جمہوری اصول و روایات کے موافق متوقع امیدوارمیدان میں لانے کی پارٹی پالیسی پر روشنی ڈالی. اُنہوں نے کہا کہ مجوزہ امیدواروں میں ابھی تک سلطان محمود, امیر حسنات الدین المعروف شہزدہ گل, ظہیر الدین اور محسن حیات سامنے آۓ ہیں. اے-پی-ایم-ایل صدر نے  پرویزمشرف کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عبوری سیٹ اپ کے بعد پاکستان آئینگے اور چترال کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے.پارٹی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوۓ ضلعی صدر سلطان وزیر نے چترال کے طول وعرض میں کئیایک دفاتر کھولنے, جلسہ عام اور ورکرز کنونشن منعقد کرنے کے متعلق حکمت عملی پیش کی. موقع پر دیگر اکابرین کے علاوہ اپر چترال کے صدر سلطان نگاہ, ریٹائرڈ صوبیدار میجر خیر بیگ, ایڈوکیٹ محمد ہاشم خان اور ایڈوکیٹ وقاص احمد نے بھی اپنے تاثرات واحساسات کا اظہار کیا. بعد میں فیتہ کاٹ کر دفتر کا رسمی افتتاح و ہوا, میٹھائیاں تقسیم ہوئیں اور شرکاء کی جانب سے پارٹی اور پرویز مشرف کے حق میں زوردار نعروں سے پروگرام کا اختتام ہوا.

Related Articles

Back to top button