جمہوریت کی آواز اٹھانے والوں کو ایسے چپ نہیں کرایا جا سکتاچترال کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین
چترال (نامہ نگار)پاکستاں مسلم لیگ (ن)چترال کے ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین نے ایک اخباری بیاںمیں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے پرامن فضا کو ایک بار پھر بارود کی بدبو میں دھکیلنے کی کوشش کیا جارہا ہے۔ محب وطن قیادتوں کے راستے روکنے اور عوام کی رایے پہ قدغن لگانے کی سازشیں سوایے پاکستان کے دشمنوں کے اور کسی کے نہیں ہوسکتے ا±نہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے جمہوریت کا راستہ روکنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ا±نہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گھناونے چہروں کو بے نقاب کیا جائے تاکہ ایسے کاموں کا سدباب کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن میں مسلم لیگ کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہ رکھنے والے شکست کے خوف سے اب مسلم لیگ کے رہنماوں کو گولی سے راستے سے ہٹانے پر اتر آئے ہیں۔جمہوریت کی آواز اٹھانے والوں کو ایسے چپ نہیں کرایا جا سکتا۔