تازہ ترین
نجی سکولوں کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم
خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیہ کی خلاف ورزی پر 22 بڑے سکول کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس یکمشت لینے سے منع کیا گیا تھا تاہم ان 22 اداروں کی جانب سے اتھارٹی احکامات ی کھلم کھلا خلاف وری کی گئی۔اتھارٹی کے حکام کے مطابق اقدام پشاور ہائیکورٹ کے فیصلی کی روشنی میں کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام بینک ان اکاؤنٹس کو فریز کرنے کے پابند ہیں۔