200

حکومت کی غربت سے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں

وفاقی حکومت کی رخصتی میں ابھی 24 گھنٹوں سے کچھ زائد کا عرصہ رہتا ہے تاہم جاتے جاتے حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری میں پٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50  پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔علاوہ ازیں مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں