Breaking News

چترال میں معیاری تعلیم کے فروع کے لئے ایس آر ایس پی قابل قدر خدمات ناقابل فراموش ہے کمانٹ چترال سکاؤٹس

چترال (شاہ مراد بیگ سے ) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاہے کہ چترال میں معیاری تعلیم کے فروع کے لئے ایس آر ایس پی قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے جسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جدید ترقی کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت ناگزیر ہے۔ اتوار کے روز یورپین یونین کی مالی معاونت سے ایس آر ایس پی کی PEACEپراجیکٹ کے تحت فرنٹئر کور پبلک سکول کے لئے نو تعمیر شدہ گرلز ہاسٹل افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دیہی ترقی کی مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کے اس کا تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے کہاکہ اس منصوبے کا اعلان چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک نے گزشتہ سال ایک تقریب میں اس کا اعلان کیا تھا جسے بہت جلد ہی انہوں نے عملی جامہ پہنایا جس پر تقریباً 38لاکھ روپے لاگت آئی جبکہ اس ہاسٹل کی وجہ سے اب ضلعے کے دوردراز سے تعلق رکھنے والی طالبات اب اس معیاری ادارے میں داخلہ لینے کے قابل ہوں گے ۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعودالملک اپنی ناسازی طبع کے باعث افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے ڈی۔ کیو میجر فیاض میر اور ایجوکیشن افیسر رحیم اللہ بھی موجود تھے

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ بریپ کے مقام پرگاڑی کے حادثے میں جان بحق اورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمددری اورانسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے پلموٹھینگ بریپ کے مقام پرٹیوٹالینڈکروزرگاڑی   کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *