401

معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے ادویات مفت دینے کا اعلان

چترال(بشیر حسین آزاد)قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا ہے کہ جتنے افراد حالیہ زلزلے میں متاثرہ ہوئے ہیں ان کو قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے وہ تمام ادویات جو گورنمنٹ ہسپتال میں دستیاب نہ ہوں مفت فراہم کئے جائیں گی اس سلسلے میں وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام زخمی افراد جو چترال کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے ان میں نقد رقم تقسیم کر دیا گیا اورتمام زخمیوں کے تیمارداروں اور ہسپتال میں موجودعملہ سمیت ڈھائی سو افراد کے لئے کل رات کے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ،خطیب خلیق الزمان کا مزید کہناتھا دو شدید زخمیوں کو جن کا علاج چترال میں ممکن نہ تھا قاری صاحب کی تعاون سے پشاور منتقل کیا جا چکا ہے اور کئی ایسے افراد کوگرم بستر مہیا کئے جا چکے ہیں جن کے سامان ملبہ تلے دبنے سے مشکلات کا شکار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں