524

دریائے چترال میں طغیانی کی وجہ سے یوسی یارخون کے نواحی گاؤں دیوسیرکودوسرے علاقوں سے ملانے والے واحدپیدل پل دریابرد

چترال (ڈیلی چترال )شدیدگرمی سے دریائے چترال میں طغیانی کی وجہ سے یوسی یارخون کے نواحی گاؤں دیوسیرکودوسرے علاقوں سے ملانے والے واحدپیدل پل دریابردہوگیا۔جس کے نتیجے میں 140گھرانے محصورہوکررہ گئی ہے۔ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گلئشیرکے پگھلنے سے دریائے چترال میں آنے والے طغیانی نے تباہی مچادی۔جس کے نتیجے میں وادی دیوسیرکوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والے واحدپیدل پل دریابردہونے کی وجہ سے اشیائے خردونوش دیگرضرورت اشیا ء کی قلت ہے اورعلاقے میں قحط کاسمان ہے ۔ضلعی انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ پل کی بحالی پرفوری اقدام اٹھایاجائے اورمتبادل روڈ کابھی بندوبست کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں