212

شدید گرمی کے باعث خیبرپختونخوا کے سرکاری اور نجی سکولز مزید 10 دنوں کےلئے بند

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے شدید گرمی کے پیش نظر سرکاری اور نجی دونوں سطح پر پرائمری اور مڈل سکولوں میں کل سے 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

سپیشل سیکرٹری برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد خان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے یہ اعلان معمول سے ہٹ کر گرمی کی شدت میں اضافے اور بچوں کو مشکلات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں کیا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے مذکورہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی حکم کی تعمیل یقینی بنانے کیلئے سکولوں پر چھاپے مارے گی اورخلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کیا جائے گا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں