Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آنے والے الیکشن میں ثابت کریں کہ چترال کے عوام میاں نوازشریف اور ان کے خاندان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ایم این اے غزالہ انجم

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم نے کہا ہے کہ چترال کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنایا جائے گا جہاں اس پارٹی کے مختلف ادوار حکومت میں ریکارڈ تعداد میں میگاترقیاتی پراجیکٹ انجام پذیر ہوئے جن میں لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول پراجیکٹ کی تکمیل، گیس پلانٹ، چترال شندور، گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈ ز شامل ہیں۔ اتوار کے روز دنین میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کے ساتھ میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز خصوصی ہمدردی اور محبت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ترقی کے دوڑ میں چترال کو پیچھے نہیں رکھا اور اس پسماندہ علاقے کی طرف پوری پوری توجہ دے دی۔انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے صفوں میں موجودمثالی اتحادو اتفاق کوقائم رکھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنیادو ں استوارکرنے میں دن رات ایک کریں اور آنے والے الیکشن میں ثابت کریں کہ چترال کے عوام میاں نوازشریف اور ان کے خاندان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں سابق ایم پی اے سید احمد خان، فضل رحیم ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ، صفت زرین، محمد ولی شاہ چیرمین، عمران الملک، مظفر الدین، امتیاز خواجہ اور دوسروں نے پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلے میں اپنے تجاویز پیش کئے۔ اجلاس کے مہمان خصوصی فضل رحیم ایڈوکیٹ تھے جبکہ سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سید احمد خان نے صدارت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button