Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صدارتی الیکشن، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علاوہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی ممبران صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ کا استعمال کریں گے۔حکمران جماعت پی ٹی آئی نے عارف علوی کو جبکہ اپوزیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کے بارہویں صدر مملکت ممنون حسین نے 9 ستمبر 2013 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کی آئینی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button