269

پی ٹی آئی کے ضلعی کنوینراورکارکنوں کاایک مشترکہ وفد اے سی مستوج سے ملاقات ،مکمل تعاون کی یقین دہانی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کنوینرممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی نے اپنے ورکروں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج حمیداللہ سے ملاقات کے بعداُن پرانتہائی اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ سب ڈویژن مستوج کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے علیٰ تعلیمی یافتہ نوجوان اسسٹنٹ کمشنرتعینات کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز رضارکارنہ طور پرریلیف اوربحالی کے کاموں میں اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن مستوج حمیداللہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگا ۔انہون ںے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت متاثرین زلزلہ کو ہر ممکن مدد پہنچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے تاکہ نہ صرف متاثرین کی بحالی ممکن ہو بلکہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر ز بھی جلد از جلد بحال ہوکر عوام کے استفادے کے لئے دستیاب ہوں،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے دوران اعلان کردہ ریلیف پیکج کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور پہلے مرحلے میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کو امدادی چیک اور دوسرے مرحلے میں زلزلے سے تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو امدادی چیک دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں