تازہ ترین
شندورپولوفیسٹیول کو29,30,31جولائی کوپرعزم اورجوش وجذبے کے ساتھ منعقدکرنے کااعادہ

جی اوسی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی عامراعوان کی زیرصدارت آرمی ڈویژن خوازہ خیلہ میں کانفرنس کاانعقادکیاگیا جس میں چترال سے آئے ہوئے عسکری وسول وفود نے شرکت کی جس میں شندورپولوفیسٹیول کے انعقاداورمتعلقہ سیکیورٹی معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آرسوات کے جاری کردہ بیان کے مطابق شندورپولوفیسٹیول کو29,30,31جولائی کوپرعزم اورجوش وجذبے کے ساتھ منعقدکرنے کااعادہ کیاگیا،چترال عسکری وسول وفدمیں کمانڈنٹ ایف سی اے ڈیولاگ،کمانڈنٹ سی ٹی ایف ،منسٹرٹوریزم گلگت بلتستان ،سیکرٹری ٹوریزم خیبرپختونخوا،ڈی پی او چترال اوراے سی چترال نے شرکت کی ۔جی اوسی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی عامراعوان نے چترال سے آئے وفودکوسیکیورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ انتظامی امورکی ہرممکنہ مددفراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی