سینٹر طلحہ محمود کا دورہ موڑکھو وریجون میں ایک بڑی اجتماع اور پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب

اپر چترال (جمشیداحمد)سینیٹر طلحہ محمود نے جمہ کے دن تحصیل موڑکھو کا دورہ کیا موڑکھو پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا وریجون میں ایک بڑی عوامی اجتماع اور پارٹی کنونشن سے خطاب کیا جس کی صدارت صدرپاکستان پیپلز پارٹی تحصیل موڑکھو عبدالحسین نے کی ۔ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے سابق جنرل سکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال منیجر حمید جلال نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو خوش امید کہا اور علاقے کی مسائل سے انہیں اگاہ کیا جن میں علاقے کےلیے سولر سسٹم سے پانی کی فراہمی نوجوانوں کے لیے پولوگراونڈ اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی ودیگر شامل تھے صدر پیپلز پارٹی تحصیل موڑکھو عبدالحسن نے سینیٹر طلحہ محمود کو موقع پر چترال کا روایتی چوغہ اور چترالی ٹوپی پہناہا۔سینٹر طلحہ محمود نے اپنے خطاب میں ان کا پرتباک استقبال کرنے پر عوام موڑکھو کا شکریہ ادا کیا علاقے کی مسائل کی حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اورایک عدد کمپیوٹر لیب اور تین سیلائی سنٹر کی منظوری دے دیا اس کے علاوہ درخواست گزاروں میں دس دس ہزار روپوں کی نقد رقم تقسیم کی۔تقریب کی نظامت کی فرائض وائس یزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل موڑکھو علی غظیم شاہ نے انجام دی۔