تازہ ترین
لاہورمیںآل چترال محفل حمدونعت کا انعقاد،سراج الحق مہمان خصوصی،ڈسٹرکٹ نائب ناظم سمیت دیگر کی شرکت
لاہور(حافظ نصیر اللہ منصور)قاری وقار احمد چترالی کی زیر سرپرستی لاہور منصورہ آدیٹوریم ہال میں نواں آل چترال محفل مقابلہ حسن قرات و حمدو نعت کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق مہمان خصوصی تھے ۔پروگرام میں ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور کے علاوہ سابق امیر جمعیت علمائے اسلام چترال مولانا عبدالرحمن قریشی، امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کام پاک سے گیا گیا۔ پہلی نشست میں تلاوت کے مقابلے ہوئے دوسری نشست میں حمد و نعت کا مقابلہ ہوا ۔پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی شیلڈ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ بھی دئے گئے ۔بذریعہ قرعہ اندازی تین افراد (حمید اللہ ولد رحیم اللہ ،حمید اللہ ولد عبداللہ اور زاہد الدین )کو ایک ایک موبائل فون بھی دے دیا گیا ۔پروگرام میں شرکت کرنے والی دو خواتین کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک ایک استری بھی دے دی گئی ۔امیر اجماعت اسلامی پاکستان نے اپنی خطاب میں قران کی فضیلت اور حفاظ کرام کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے چترال کے طلباء پر زور دیا کہ وہ قرآن کی تعلیم کو عام کریں تاکہ اس ملک میں قرآن کا نظام نافذ العمل ہوں ۔ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے اپنے خطاب میں چترال میں دینی جماعتوں کے مضبوط اتحاد اور اس کے نتیجے میں ملنے والی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت تھی اور اس کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالی کی خاص مدد و نصرت سے چترال میں دینی جماعتوں کے اتحاد سے ایک مضبوط حکومت وجود میں آگئی ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گئے اور شازش کرنے والی باطل قوتیں ہمیشہ کی طرح ناکام ہو جائیں گے اور میں لاہور میں رہنے والے او رچترال سے محبت رکھنے والے افراد کو یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ ہماری اتحاد کو کوئی کسی طرح نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید نے اپنے خطاب میں چترال میں دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے کئے گئے مولانا عبدالرحمن قریشی او رحاجی معفرت شاہ کی کوششوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
پروگرام میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے بھی شرکت کی اور حاضریں سے خطاب کیا اور ڈسٹرکٹ نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور نے انہیں چترالی ٹوپی پہنائی ۔پروگرام میں چترال سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں قاری عبید اللہ خطیب جامع مسجد واپڈا ٹاؤن ،حافظ نصیر االلہ منصور پریذیڈنٹ نوائے چترال گروپ ،مولانا سید حکیم ،مولانا سعید الرحمن ثاقب ،مولانا سعید الرحمن امیر اہل سنت والجماعت لاہور یونٹ،مولانا غلام حسین ،مولانا حفیظ اللہ ،مولانا احمد الدین،مولانا شہزاد سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔محفل رات دو بجے تک جاری رہی پروگرام میں دینی مدارس او رسکول و کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی مولانا عبد الرحمن قریشی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا.