203

ایون بازار میں چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے احتجاج اور دھرنا جاری

ایون بازارمیں  چاردنوں سے گولین گول ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے چار دن سے احتجاج جاری ہے۔وی سی ایون ٹو کے ناظم محمد بصیر ،نائب ناظم اکرام اللہ اور تمام جملہ ممبران یوتھ ایون اور اہلیان علاقہ نے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ محمد خان کی بجلی گھر سے ایون کو بجلی پوری نہیں مل رہی۔اور ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بھی وی سی ایون ٹو کو بجلی نہیں دی جارہی جس کے وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے ایم این اے چترال اورچیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی سے بھرپور مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس اور ایس آر ایس پی کے بجلی گھر سے علاقہ کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کی جائے۔بصورت دیگر حالات خراب ہوجائیگی جسکی زمہ داری مذکورہ اداروں پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں