184

علاقہ کروے جنالی بونی میں واقع قدیم کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کی اجازت دیدی گٗی ، اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ۔ اہالیان بونی

بونی ( نمائندہ ڈیلی چترال)ھم اھل بونی  AC مستوج ایٹ بونی عنایت اللہ و تحصیلدار مستوج ایٹ بونی رب نواز  کا انتھائی مشکور و ممنون ھیں۔ کہ جنہوں نے اپنے اختیارات کا درست اور منصفانہ استعمال کرتے ہوئے علاقہ کروے جنالی بونی میں واقع قدیم کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کی اجازت دے دی۔
جسکی مرمت کے لیے یوتھ کونسلر  سعید ولی نے فنڈز مختص کی تھی۔ مگر چند عناصر مذکورہ قدیم کرکٹ گراؤنڈ کو اپنی ملکیت جتاتے ھوے غاصبانہ قبضے کی کوشش کرکے کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت کے کام میں رکاوٹ بن رھے تھے۔آج اس کرکٹ گراؤنڈ میں مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز ھو گیا۔
کھیل کے زریعے بھی نوجوان نسل کو غیر مغشراتی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے بچا یا جاسکتا ھیں۔اور ساتھ ہی ھم PTI GOVT
کے بھی مشکور ھیں کہ جنھوں نے کھیل کو فروغ دینے کے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کے لیے فنڈ مختص کی۔اور تمام رکاوٹیں ختم کر کے کرکٹ گراؤنڈ میں مرمت کا آغاز ہوا۔ ھم گورنمنٹ اور انتظامیہ سے توقغ رکھتے ہیں کہ وہ مستقل میں بھی اس کرکٹ گراؤنڈ کی تنذین و آرائش میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں