Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میل ڈاٹ کام کے نام سے ان لائن روزنامے کی لانچنگ کی تقریب چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میل ڈاٹ کام کے نام سے ان لائن روزنامے کی لانچنگ کی تقریب چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں پریس کلب کے صدر محکم الدین نے کمپیوٹر کا بٹن دباکر ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دورجدید کے تقاضوں سے مطابقت رکھنے اور دنیاکے گلوبل ویلج میں بدل جانے کی حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے چترال میں اس ویب بیسڈ اخبارات کی طلب موجود تھی اور چترال کے سینئر صحافی فخر عالم کی یہ کاوش قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے مختلف النوع مسائل کو اجاگر کرنے اور یہاں معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور بھائی چارے کے جذبے کوپروان چڑہانے میں مقامی میڈیا کے کردار سے سب واقف ہیں اور انٹرنیٹ پر اخبارات کی اجراء کے بعد ان کے سامنے میدان کی وسعت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے اور ان کوزیادہ مواقع میسر آگئے ہیں۔ اس موقع پر چترال میل ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر فخر عالم نے کہاکہ علاقائی اور قومی اخبارات میں چترال کے جملہ مسائل کو بیان کرنے کے لئے مناسب جگہ کا فقدان رہتا ہے جن پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اس ترقی یافتہ دور میں تصاویر پر مبنی خبروں کی اشاعت کے لئے اخبارات کے صفحات تنگ دامنی کا مظاہر ہ کرتے ہیں کہ انہیں صوبے کے کونے کونے سے آنے والے خبروں، تبصروں، فیچراور مراسلوں کے ساتھ ساتھ تصاویر چھاپنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ چترال کے حوالے سے ویب بیسڈ اخبار کا اجراء کیا جائے جوکہ علاقے سے اپ لوڈ ہونے والے دوسرے ویب اخبارات کے ساتھ علاقے کی ضروریات کو پوری کرسکیں اور چترال سے باہر رہنے والے بھی ان اخبارات کے ذریعے اپنے علاقے کی حالات سے باخبر رہ سکیں۔ انہوں نے چترال پریس کلب کے تمام اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے نہ صرف اس کام میں حوصلہ افزائی کی بلکہ ہر مرحلے میں مدد اور رہنمائی بھی فراہم کردی۔ اس سے قبل اخبارکا ویب ڈیزاینر سلیمان علی شاہ نے اخبار کے مختلف تکینکی پہلوؤ ں پر بریفنگ دی اور کہاکہ اس کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے دیدہ زیب اور قارئیں کی رسائی کیلئے آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button