435

یتیم بچوں کے داخلے میں دلچسپی لینے والے خواتین و حضرات مورخہ 21.01.2019 تک رابطہ ضرورکر لیں/ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیرافیسرچترال نصرت جبین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیرافیسرچترال نصرت جبین نے ایک اخباری بیان یتیم بچوں کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے  کہاہے کہ محکمہ سوشل ويلفئیر حکومتِ خيبر پختونخوا کے زیرِنگرانی يتيم بچون کى کفالت اورتعلیم و تربيت کى لئے”زمونگ کور” کے نام سے ايک مثالى اداره پشاور میں قائم کياہے ،جس ميں  يتيم بچوں کو مندرجہ ذيل سہولیات مینسرہيں۔ فرى مثالى رہائش،فرى علاج معالجہ،فرى کپڑے بمع يونيفارم،فرى سکولنگ،کهيلنے کے لئے مواقع،بہترين خوراک جس میں ناشتہ، 10 بجے بریک پر دودھ یا جوسسز،دوپهر کا کهانا بمع موسمی پھل،رات کا کهانا بمع سویٹ ڈیشز شامل ہیں۔انہوں نے داخلہ کے لئے شرائط بتاتے  ہوئے کہاکہ وه بچے جن کے والد فوت ہو،عمر 5 اور 14 سال کے درمیان ہو،والد فوت هونے کى سرٹیفیکیٹ،پيدائش سرٹیفیکیٹ يا فارم ”ب“، والدين کے شناختى کارڈزوغیرہ اگر آپ کے گهر، پڑوس،محلہ یا گاؤں میں مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترنے والے يتیم بچے موجود ہیں اور بیوہ کو اپنے يتیم بچوں کى کفالت میں مشکلات پیش آرہی ہو تو فوراً ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ورک سےرابطہ کریں۔ہم خلوصِ نيت کے ساتھ یہ دعویَ کرتےہیں۔کہ اِن بچوں میں مستقبل کہ ڈاکٹر اور انجنئیرز موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادارے میں یتیم بچوں کے داخلے میں دلچسپی لینے والے خواتین و حضرات مورخہ 21.01.2019 تک رابطہ ضرورکر لیں۔اس پوسٹ کو ضلع کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے شئیر ضرورکریں۔ مجھے يقين ہے کہ آپ کی اس تھوڑی سی کوشش ايک بيوہ کی تکالیف کو ختم کرنے اور یتیم بچوں کی روشن مستقبل کی ضمانت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں