286

چترال،جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اکرم درانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام گذشتہ روز پارٹی راہنما اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی پر گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اور جلسہ منعقد کیا گیا جسکی صدارت ممبر ضلع کونسل قاضی فتح اللہ نے کی۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس شاہی مسجد سے نکل کر بازار چوک میں جلسے کی صورت اختیار کر لی جسمیں کثیر تعداد میں جمعیت کے کارکنان اور عوام نے شرکت کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اکرم خان درانی کے خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے جمعیت کو ڈرایا نہیں جا سکتا بلکہ جمعیت کے اکابرین اور کارکنان مزید جذبے اور ولولے سے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اعلیٰ قیادت کے حکم پر صوبہ بھر کی طرح چترال میں بھی اکابرین اور کارکنان جمعیت اس بزدلانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسکے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاجی جلسے صدر جلسہ قاضی فتح اللہ، مولانا ہدایت الرحمن، قاری جمال عبدالناصر، مولانا عبدالسمیع آزاد ، قاضی محمد نسیم وغیرہ نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں