Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاورپولیس ے سینئرسرکاری افسرکوہراساں کرنے والابھتہ خورگرفتارکرلیا

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)پشاور پولیس نے سول سیکرٹریٹ کے ایک سینئر افسر سے بھاری بھر کم بھتہ وصولی اور انکے اہل خاندان کو ہراسا ں کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکر لیاہے ملزم غفور سکنہ تحصیل ادینزئی کو آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ پر شرقی پولیس کے حوالے کیاگیا جبکہ اس کے دوسرے فرارساتھی نوربخش سکنہ ضلع چاغی بلوچستان کی تلاش بھی شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ کے پریس سیکرٹری غلام حسین غازی نے سو ل سیکرٹریٹ پشاور سے ملحقہ تھا نہ شرقی میں رپو رٹ درج کرائی کہ بعض بھتہ خور اُنہیں مختلف نمبروں سے انکے گھراور ذاتی نمبر پر فون کرکے دس کروڑروپے ادائیگی بصورت دیگر انکی اہلیہ اور اسکول وکالج میں زیر تعلیم بچو ں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور گزشتہ تین مہینے سے انکے پورے اہل خاندان کو ہراساں کررہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کیپٹل پولیس پشاور مبارک زیب نے فوری کاروائی عمل میں لانے اور تمام ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی واضح رہے کہ غلام حسین غازی گزشتہ دو سال موجودہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے علاوہ سابقہ وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے پی آر او بھی رہے ہیں انکی ہدایات کے تحت سرکل انسپکٹر انوسٹی گیشن کینٹ ٹو لال زادہ اور تھانہ شرقی کے �آفیسر انچارج انوسٹی گیشن مقبول جہان کی سرکردگی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ایک ہفتے کی شبانہ روز کوششوں سے دیر پائیں، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سے ہونے والی مشکوک کالز کی بنیاد پر ملزمان کے موبائل نمبروں اور موجودگی کو ٹریس کیا اور بالآخر ضلع دیر پائیں کی تحصیل ادینزئی کے رہائشی ایک ملزم غفور ولد رحمداد کو شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا اور اگلے روز پیر کی صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے مزید تحقیقات کی ہدایت کی گئی اسی طرح گرفتار ملزم سے حاصل معلومات کی روشنی میں کیس میں ملوث ایک دوسرے ملزم نور بخش سکنہ ضلع چاغی بلوچستان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دی گئی نیز تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا مزید نئی انکشافات کی توقع بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button