تازہ ترین
چیو ڈوک لوئر چترال میں ایک مکان گرنے کا واقعہ،ڈپٹی کمشنرلوئرچترال کامتاثرہ خاندان سے ملاقات

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چیو ڈوک لوئر چترال میں ایک مکان گرنے کا واقعہ پیش ایا تھا۔تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے علاقے کا دورہ کر کے متاثرہ مکان کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ۔ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو محفوظ مقام پہ منتقل کرکے امدادی سامان متاثرہ خاندان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔