Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی کے معروف سماجی ،ادبی اور سیاسی شخصیت ظفر اللہ پروازنے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلی

چترال(بشیر حسین آزاد)بونی کے معروف سماجی ،ادبی اور سیاسی شخصیت ظفر اللہ پروازنے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلی۔اُنہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کے ضلعی دفتر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سیداحمد خان،پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،مولانا محمد یونس وغیرہ کی موجودگی میں ایک ملاقات میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہی ملک کوترقی پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چترال کی ترقی میں وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی نے اُن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مجبور کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر سید احمد خان نے اُن کی شمولیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ اُن کی شمولیت سے پی ایم ایل این سب ڈویژن مستوج میں مظبوط قوت بن جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button