Breaking News

شمالی علاقوں میں سیاحت کےفروغ کےلئے پہلی بارہیلی کاپٹرسروس شروع کرنےکا فیصلہ

 وزیراعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلیے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کیلیے نجی ایئرلائن کولائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیا سیاحتی لائسنس کا نام ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن(ٹی پی آر آئی) لائسنس ہوگا۔سیاحتی مقامات پر ہیلی سروس کیلییخواہشمند فرموں کی درخواستوںپر2ماہ میں لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی میعاد 5 سال ہوگی، ہیلی کاپٹرسروس لائسنس کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اورمنزل کیلیے فضائی سروس کی اجازت نہیں ہوگی، یہ لائسنس صرف ملک کے شمالی علاقوں کے لیے سیاحتی مقامات تک محدود ہوگا جس کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا اس کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ حاصل کرنا ہے۔ابتدائی طورپر 2سیاحتی مقامات کیلیے ہیلی کاپٹرسروس لائسنس جاری کیے جائیں گے بعدازاں دیگر سیاحتی مقامات کیلیے بھی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ صرف قومی ائیرلائن محدود شمالی علاقوں میں مسافروںکولے جاتی ہے لیکن اب وزیر اعظم پاکستان نے پہلی بار ائیرلائنز کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں سیاحت کیلیے ہیلی کاپٹرسروس کوتجارتی بنیادوں پرسیاحتی سفری سروس فراہم کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ ملکی اورغیر ملکی سیاحوںکو مناسب نرخوں پر تیز رفتار اورمحفوظ فضائی سفرسروس فراہم کی جاسکے۔ہیلی کاپٹر سروس کو نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 میں پہلی بارشامل کیاگیا ہے اورسول ایوی ایشن حکام اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی کوبھی ہدایت جاری کردی گئی۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …