تازہ ترین
چترال میں پی پی پی کے کارکن اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو کی کال کا انتظار کررہے ہیں جس کے ملتے ہی وہ سڑکوں پر نکل آنے کو تیار ہیں/جیالوں کاپریس کانفرنس


برباد کردیا ہے ۔ پی پی پی کے رہنماﺅںنے کہاکہ کیسوں کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں منتقلی خلاف قانون ہے اور یہ ناگزیر ہے پنجاب سے علیم خان کے کیس کو سندھ منتقل کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوںنے کارکنوں کی گرفتار ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے جیالوں کے حوصلے اور جذبے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پست نہیں کیا جاسکتا اور نہ وہ کسی سے ڈرنے اور نہ کسی کے آگے جھکنے والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چترال میں پی پی پی کے کارکن اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو کی کال کا انتظار کررہے ہیں جس کے ملتے ہی وہ سڑکوں پر نکل آنے کو تیار ہیں اور پارٹی کی ہدایت کے مطابق کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے راولپنڈی سے گرفتار جیالوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔