Skip to content
ریشن(شہزاد احمدشہزاد)نیشنل بینک ریشن کے تعاون سے ریشن میں 21 مارچ یوم نوروز کے موقع پرپولوگروانڈمیں پولومیچ کااہتمام کیاگیا۔میچ میں ریشن کے دوٹیموں نے شرکت کی اورشاندارکھیل پیش کرنے پرشائقین نے دونوں ٹیموں کوخوب داددی۔پروگرام کے مہمان خصوصی منیجرنیشنل بینک ریاض احمدتھے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوروز کے معنی نیا دن جو کہ شمسی سال کا پہلا دن بھی ہے اور عیسوی حساب سے 21 مارچ کو اس خطے کے ممالک خاص طور پر فارسی زبان بولنے والے افراد یہ دن جش کے طور پر مناتے ہیں۔ حقیقت میں یہ دن اہل مشرق کے لیے بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ ان تہواروں کومنانے سے ہمارے قدیم رویات ،ثقافت زندہ رہتاہے ۔علاقے کے مکینوں نے روایتی کھانوں سے جشن نوروزکومزیدرونق دی۔

اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں