Skip to content
دروش( نامہ نگار) اکرام حسین ایڈوکیٹ دوسری بار بلا مقابلہ دروش با ر ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوتے ہوئے تمام وکلا برادری جنہوں نے اُن پر اعتمادکا اظہار کیا اُن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے تمام وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے ساتھ بار کونسل کے اصول و قوانین پر ہر صورت عمل کرنے اور بلا امتیاز خدمت کرنے کی عزم کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا مشن ہے کہ وکلا کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کرنے کی جدو جہد جاری رکھونگا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں