254

پاکستان پیپلزپارٹی 4اپریل کوچترال ٹاون ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ 

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق صوبائی وزیربہبودآبادی سلیم خا ن کے زیرصدرات چترال میں جیالوں کااہم اجلاس ہوئی۔ جس میں ضلعی عہدداروں کے علاوہ پارٹی ورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کو 40 ویں برسی صبح دس بجے چترال ٹاون ہال میں بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔عہداروں اورجیالوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے دس سال اور بھٹو شہید کو بچھڑے چالیس سال گزر چکے ہیں مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بھٹو شہید جس نے اس ملک کو آئین دیا، عوام کو حقوق لینے کا طریقہ سکھایا ،جو غریبوں کا ساتھی تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں