212

ڈپٹی سپیکرگلگت کالینڈ سلائیڈنگ سےمتاثرہ علاقوں کادورہ،گھروں اور زخمیوں کےعلاج کےاخراجات ادا کرنےکا اعلان

گلگت۔وزیراعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نےسپیشل کوآرڈینیٹر برائےقدرتی آفات گلگت بلتستان شہزادہ حسین مقپون،پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع گلگت کےجنرل سیکرٹری ریاض احمد،وزیراعلی گلگت بلتستان کےمیڈیا کوآرڈینیٹرحبیب الرحمن،یوتھ ونگ کےجنرل سیکرٹری وزیرمحمداصغر، یوتھ ونگ جی بی کےمیڈیا انچارج کمال حسین اور دیگرکےہمراہ گزشتہ روز نائیکوئی میں لینڈ سلائیڈنگ سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کیااورہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔متاثرہ علاقوں کےدورے کےموقع پر ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کو متاثرین اور عمائدین علاقہ نےلینڈ سلائیڈنگ سےہونےوالے نقصانات سےآگاہ کیااورمتاثرہ خاندانوں کی امداد اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔
جس پرڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان نےمتاثرین اورعلاقہ عمائدین کویقین دلایاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان متاثرین کےنقصانات اورمسائل سےبخوبی آگاہ ہیں اورآپ لوگوں کےتمام نقصانات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کرچکےہیں۔اس ضمن میں متاثر ہونےوالےگھروں کےمعاوضےاورزخمیوں کےعلاج ومعالجے کےتمام تراخراجات گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے فراہم کرنےکااعلان کیا۔
اس موقع پرڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان نےکہاکہ گلگت بلتستان حکومت متاثرین کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑےگی اورمتاثرین کی امداد ان کی دہلیز پر پہنچائےگی اور بےگھرہونے والے افراد کوچھت فراہم کرےگی۔
اس موقع پروزیراعلی گلگت بلتستان کےسپیشل کوآڑڈینیٹر برائے قدرتی آفات شہزادہ حسین مقپون نےمتاثرین کو یقین دلایاکہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پرگلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(جی بی ڈی ایم ای)متاثرہ گھروں کےخاندانوں کوبحالی کیلئے ہر ممکن مالی امداد فراہم کرے گی،ڈیزاسٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کی پالیسی کےمطابق جزوی طور پر نقصان پہنچنے والے گھروں کے مالکان کو فی خاندان 60 ہزار روپے او رمکمل طور پر تباہ ہونےوالےگھروں کےمالکان کوایک لاکھ 60ہزار روپےفراہم کئےجائیں گےتاکہ متاثرین اپنے تباہ شدہ گھروں کی مرمت اور بحالی کو فوری طور پر یقینی بنا سکیں۔

قبل ازیں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولتیں فراہم کریں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیر اعلی کے حکم پر زخمیوں کے علاج و معالجے کے تمام اخراجات گلگت بلتستان حکومت ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں