Skip to content
چترال(نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام ضلع اپرچترا ل کے انٹرپارٹی انتخابات میں معروف عالم دین مولاناشیرکریم شاہ جے یوآئی اپرچترال کے امیرمنتخب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں مولانافتح الباری اورمولانامحمدمرادموجودتھے۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پرتریچ سے ضلع کونسل کے ممبرمولاناعطاءالرحمن کامیاب ہوئے۔مولاناشیرکریم شاہ کاتعلق وریجون موڑکھوسے ہے اوراپرچترال کوجے یوآئی کاناقابل تسخیرگڑھ بنانے کاعزم رکھتے ہیں۔اس وقت وہ پشاورمیں ایک دینی مدرسے کاانتظام چلانے کے ساتھ ساتھ درس وتدریس سے وابستہ ہیں
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں