227

چترال ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت خراب شدہ فوکرجہاز کے اندرقائم ریسٹوران کوایک ماہ کے لئے سیل کردیا

چترال(نامہ نگار)چترال ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے گنکورینی سنگورکے مقام پرخراب شدہ فورجہازکے اندرقائم ریسٹوران کوایک ماہ کےلئے سیل کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر لوئرچترال خورشیدعالم محسودکی طرف ے جاری کردہ حکمنامے میں کہاگیاہے کہ دسمبر2018میں چترال ائرپورٹ کے منیجرنے ریسٹوران کے مالک کوفلائٹ اپریشن کودرپیش سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمذکورہ جہاز کوہٹانے کاحکم دیاتھاجس پرریسٹوران کے مالک نے کوئی توجہ نہیں دی ۔حکمنامے میں مزیدکہاگیاہے کہ ریسٹوران کے مالک شہزادہ سراج الملک نے ایڈیشنل اے سی چترال کی طرف سے تحریری ہدایت کے جواب میں خراب شدہ جہازکی ملکیت کوثابت نہ کرسکے اوران وجوہات کی بناپرفوکرفرینڈشپ ریسٹوران کوسیل کردیاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرنے ہفتے کے روزحکمنامے کوعملی جامہ پہناتے ہوئے ریسٹوران کوسیل کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں