Skip to content
ضلع غذر کے تحصیل پھنڈر میں تخم ریزی کی خصوصی تقریب کا انعقاد خراب موسمی حالات کی وجہ سے 3 دن کی تاخیر کے بعد گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا تھے۔ صوبائی وزیر نے پھنڈر پولو گراؤنڈ کے ساتھ ملحقہ کھیت میں ہل چلا کر تحصیل پھنڈر میں زمین داری کے معاملات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کا تواضع رنگ برنگے خوش ذائقہ پکوانوں سے کی گئی۔ وزیر سیاحت فداخان فدا نے اپنے وزارت کے دوران انجام دیے گئے خدمات کے علاؤہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اس کی طرح آئندہ سالوں میں بھی تخم ریزی”بی گانیک” کے تہوار کو صوبائی کیلنڈرمیں شامل کر کے باقاعدہ طورپر منایا جائے گا۔ دن بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ صدیوں پرانی”بی گانیک” کی تہوار کو ضلعی انتظامیہ گزشتہ 5سالوں سے خصوصی طور پرمناتی چلی آرہی ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں