تازہ ترین
اسلام تہذیب و تمدان اور صحت وصفائی کا درس دیتا ہے۔ چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس پی انجینئر قاضی محمد نعیم خان


ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبہار پشاور میں دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر میں عہدیداروں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد سعید ، جنرل سیکرٹری سراج الدین قریشی ، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی فاتح زر گل ، وائس چیئرمین فضل الرحیم ، سینئر نائب صدر حاجی سلطان یوسف کے علاوہ دیر آفیسرز ویلفیئر ایسویشن کے جنرل سیکرٹری اور پیرا پلیجک سنٹر حیات آباد کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر الیاس سید نے خطاب کیااور آرگنائزیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ قاضی محمد نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پورے صوبے کا مرکز ہے جہاں تمام حصوں اور قومیتوں کے لوگ آباد ہے اور ان میں آپس کا میل جول اور فلاحی سرگرمیاں ترقی کا زینہ اور وقت کا اہم ترین تقاضا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام تہذیب و تمدان اور صحت وصفائی کا درس دیتا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ان سنہری اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر آئندہ نسلوں کو روشن مستقبل حوالے کریں ۔ انہو ں نے آرگنائزیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔