254

دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت توڑیں گے۔ راحیل شریف

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ  دہشت گردوں اور ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے اوردیرپا امن کے لیے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت توڑیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ دن گزارا، آرمی چیف نے قبائلی رہنماؤں اور بے گھر افراد سے ملاقات کی جس میں قبائلی عمائدین نے دہشت گردوں ک خلاف آپریشن کی تعریف اور دہشت گردوں کو واپسی نہ آنے دینے کا عزم کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب اور اس کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانے کرنے والے ایک لاکھ 8503 بے گھر خاندان واپس آچکے ہیں جن میں شمالی و جنوبی وزیرستان کے 15 فیصد، فاٹا 38، خیبرایجنسی 78، کرم ایجنسی 35 جب کہ اورکزئی ایجنسی 34 فیصد بے گھر خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں بحالی کے کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی باوقار واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جب کہ دہشت گردوں اور ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے اوردیرپا امن کے لیے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت توڑیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا اعلان کیا جب کہ میر علی میں 110 بستروں کے اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں