تازہ ترین

گلگت بلتستان میں آئندہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی، مہدی شاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء وسابق وزیر علیٰ سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ آئندہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت بنے گی سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے ہمارا اصل مقابلہ مذہبی جماعتوں سے ہوگا تحریک انصاف پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے کے پی این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری ذاتی خواہش ہے کہ تحریک انصاف تباہ وبرباد ہو جائے کیونکہ اس جماعت نے مہنگائی آسمان پر پہنچا دی ہے غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے درمیان بڑے اختلافات ہوگئے ہیں سید جعفر شاہ راجہ جلال کو گورنر ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں گورنر سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں اور وفاق میں سید جعفر کو صوبائی صدر نہ بنوانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں میری نظر میں پی ٹی آئی کے پاس صوبائی صدارت کیلئے جعفر شاہ سے زیادہ موزوں امیدوار نہیں ہے جعفر شاہ تجربہ کار سیاستدان ہونے کے ناطے سیاسی حلقوں میں ان کی بہت بڑی پہچان ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں بلتستان کے تمام 9حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے امید ہے کہ تمام حلقوں سے ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے سکردو حلقہ نمبر1سے میں خود پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں اگر میرے بیٹے توقیر مہدی نے حلقہ نمبر1سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی تو میں حلقہ نمبر2سے الیکشن لڑوں گا حلقہ نمبر1بیٹے کیلئے خالی چھوڑوں گا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں گندم بہت سستی ہے لیکن روٹی بہت مہنگی ہے اب اس مہنگی روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش ناقابل برداشت فعل ہے روٹی کی قیمت میں اضافے سے غریب لوگ متاثرہوں گے انتظامیہ معاملے کا نوٹس لے ورنہ صورتحال خراب ہو گی

Related Articles

Back to top button