Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وادی یارخون میں دریائے یارخون کی طغیانی: بیرزوز گاؤں کے 20 سے زائد خاندانوں کا نقصان

رپورٹ (ایس شہاب الدین)اپر چترال کی وادی یارخون کے بیرزوز گاون میں دریائے یارخون میں شدید طغیانی کے باعث 20 سے زائد خاندانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دریا کے تیز بہاؤ نے قیمتی زرعی زمینیں، پھلدار درخت، تیار فصلیں اور عمارتی لکڑی کے درخت تباہ کر دیے ہیں۔ یہاں تک کہ مقامی کرکٹ گراؤنڈ بھی دریا برد ہو چکا ہے۔
حکومتی نظراندازی اور بیرزوز گاؤں کی حالت
مقامی لوگوں کے مطابق، کئی سالوں سے یہ علاقہ حکومتی اور متعلقہ اداروں کی نظراندازی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے قیمتی اراضی مسلسل دریا کی زد میں آ کر تباہ ہو رہی ہے۔ خاص طور پر گاؤں بیرزوز کے سامنے شیچ گول نالے کی صفائی اور حفاظتی بند نہ ہونے کی وجہ سے دریا کا رخ مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے، اور اب یہ گاؤں تباہی کے دہانے پر ہے۔
علاقہ بیرزوز کے عوام کا مطالبہ
علاقہ بیرزوز کے عمائدین اور نوجوان اس وقت ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت حفاظتی بند اور چینلائزیشن کے اقدامات کیے جائیں تو بچی ہوئی زمینات کو مزید تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔
علاقے کے عوام پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (AKAH)
2. ضلعی انتظامیہ اپر چترال
3.ڈپٹی اسپیکر و ممبر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی
فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان کی مدد کریں اور علاقے کے لوگوں کی داد رسی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button