Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شجرکاری مہم سے صوبے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا/ایم این اے مولاناچترالی/ڈی سی نویداحمد/وزیرزادہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی انتظامیہ چترال کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات و دیگر محکموں کے تعاون سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے، چترال میں شہیداُسامہ پارک میں ڈپٹی کمشنر چترال نویداحمدایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی،چیئرمین ڈیڈک اقلیتی ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخواوزیرزادہ،ایم پی اے لوئردیرہمایوں خان،اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال اوردیگرنے پودالگاکرمہم کاآغازکیا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پر محکمہ جنگلات ضلع چترال ہزاروں پودے مختلف تحصیلوں میں پودے لگانے کے علاوہ لوگوں میں مفت پودے تقسیم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے شجرکاری مہم کو قبائلی اضلاع تک وسعت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں پاکستان تمام شعبوں میں ترقی کررہا ہے اور شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی عوام کی ترقی، فلاح و بہبود کیلئے دوررس سوچ کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم سے صوبے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور خیبرپختونخوا سیاحت کے لحاظ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحتی مرکز بن کر اْبھرے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Related Articles

Back to top button